شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ، قبائلی شخص جانبحق

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے دورافتادہ اور سرحدی علاقے تحصیل دتہ خیل کے بویہ میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں کی فائرنگ سے مقامی شخص جاں بحق ہوگیا ہے، پولیس کے مطابق نعیم ولد قسمت خان اس ٹارگٹ کلنگ میں جان بحق ہوگئے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ موجود بویہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص شاہ دین ولد کمال الدین زخمی ہوگئے ہیں، جانبحق ہونے والے قبائلی شخص کی لاش اور ان کے ساتھ زخمی ہونے والے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردئے ہیں، جہاں میت کی پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا،
پولیس موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کی ہے، بویہ سے تعلق رکھنے والے اصل میر نامی شخص نے دی خیبر ٹائمز کو بتایا ہے، کہ جان بحق اور زخمی ہونے والے کسی بھی کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے،
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا کاری اور بھتے کی وصولی جیسے واردات میں روز براز اضافہ ہوتا جارہاہے، جس کی وجہ سے عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلنے کے ساتھ ساتھ مایوسی اور نااُمیدی بھی پیدا ہوگئی ہے، کیونکہ شمالی وزیرستان میں نہ ختم ہونے والا ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع زور و شور سے جاری ہے، جہاں ہر شہری خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں،
طالبان کے خلاف اپریشن کے بعد طالبان کی موجودگی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آواز بلند کرنے والی تنظیم یوتھ آف وزیرستان کے صدر نوراسلام کو بھی دو ہفتے قبل ٹارگٹ کیا ہے، جس کے بعد شائید وزیرستان میں قیام امن کیلئے کوئی بھی آواز اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں