پشاور ( دی خیبرٹائمز ایجوکیشن ڈیسک ) اسپائر گروپ آف کالجز کے پرنسپل مظہر اقبال، اور پشاور پریس کلب کی کابینہ و ممبران اور دیگر سینئر صحافیوں کے مابین ایک تقریب منعقد کیاگیا۔تقریب کے موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض اور اسپائر گروپ آف کالجز کے پرنسپل ڈائریکٹر مظہر اقبال نے باقاعدہ طورپر ایم او یو پر دستخط کئے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مظہر اقبال نے کہا کہ نئی نسل کو معیاری تعلیم اور بہترین تربیت ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ اسپائر نے پنجاب میں تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی تعلیمی اداروں کے قیام کا آغاز کردیا ہے۔ پریس کلب کے صدر ایم ریاض نے اسپائر گروپ آف کالجز کا شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ تقریب کے شرکا نے مذکورہ معاہدہ کے لئے چیرمین ایجوکیشن کمیٹی عالمگیر خان اور دوسرے کمیٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments