نوشہرہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) نوشہرہ کے علاقے آضاخیل کے مین اسٹاپ پر مسلح ڈاکوں نے ایک دکاندار لوٹ کر فرار ہوگئے، دکاندار نے مقامی پولیس کو ڈاکوں کے زیراستعمال گاڑی کا نمبر بھی فراہم کردیا، تاہم پولیس ٖنے ڈاکوں کی تعاقب کی، اور نہ ہی دکاندار کے احتجاج کے باوجود مقدمہ درج کردیا، نوشہرہ میں مسلح افراد کی مسلسل راہزنی اور ڈکیتیوں کے واقعات روز کا معمول بن گیا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی میں خوف پھیل گیاہے، جبکہ دوسری جانب نوشہرہ سمیت ہر ضلع میں پولیس صرف کورونا کے بننے والے مسائل پر ذیادہ توجہ دے رہی ہیں، واقعہ کے بعد متاثرہ دکاندار سمیت اضاخیل سٹاپ پر موجود لوگوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیاہے، کہ وہ راہزنی ، اورمسلح ڈاکوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کریں، تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments