پشاور(دی خیبر ٹائمزڈیسک )کرونا وائرس کے باعث ائیر لائنز کا نقصان 314ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن ( آیاٹا) کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس نے پوری ائیر لائن انڈسٹری کو مزید نقصانات سے دوچار کر دیاہے عالمی طور پر ائیر لائنز انڈسٹری کو 2020میں آمدنی 55فیصد کم ہو گئی ہے کرونا وائرس کی وجہ سے حالیہ جمود کے باعث دنیا بھر میں ائیر لائنز کا نقصان 314ارب ڈالر تک پہنچ گیا اس سے قبل ایاٹا نے 252ارب ڈالر کے ائیر لائن انڈسٹری کو نقصان کے اعداد و شمار کا اندازہ لگایا تھا ایاٹا کے مطابق حکومتیں اپنی ائیر لائنز کو سپورٹ کرنے کے لئے انہیں فنڈ جاری کریں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments