پشاور(دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک )محکمہ صحت کے ڈائریکٹریٹ سے سینکڑوں تھر مل گنز اور این 95ماسک چوری کرنے والے محکمہ صحت کے پانچ ملازمین کو گرفتارکر لیا گیا ہے پانچو ں ملازمین کو پہلے مرحلے میں معطل کر دیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں انہیں شوکاز نوٹس دیکر ان کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیاہے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر یٹ کے سٹور سے ایک ہفتے قبل 10لاکھ روپے مالیت سے زائد کی اشیاء چوری ہو ئی تھی جس کا صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہو ئے فوری طور پر کاروائی کے احکامات جاری کئے تھے دوسری طرف ایس پی کینٹ پشاورتصور اقبال کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز سے تھرمل گن چوری میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان نے سٹور سے کرونا وائرس کی خاطر خریدے گئے تھرمل گن چوری کئے تھے۔ ملزمان نے اس سے قبل بھی سٹورسے گلوزاور این 95 ماسک اور تھرما میٹر بھی چوری کئے تھے۔کارروائی میں 10 لاکھ روپے مالیت کے تھرمل گن بھر برآمد کر لئے گئے۔ برآمد ملزمان سے مسروقہ سامان فروختگی کے عوض تین لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments