خیبر پختونخوا میں تین ہفتے کے لاک ڈاﺅن کے دوران 13 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے

پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے جاری کرونا لاک ڈاون کے باعث خیبر پختونخوا میں 13 لاکھ افراد بیروزگار ہوہوگئے ہیں، بیروزگار ہونیوالوں میں 3 لاکھ 60 ہزار ٹرانسپورٹ ، 3 لاکھ تعمیراتی ،ڈھائی لاکھ صنعتی شعبے سے وابستہ تھے، زراعت سے وابستہ سوا لاکھ اور ہوٹلزمیں کام کرنیوالے ساڑھے پانچ لاکھ افراد بھی بے روزگار ہوگئےہیں، بیروزگار ہونیوالوں میں 12 لاکھ سے زائد مرد اور ایک لاکھ تک خواتین شامل ہیں ، رپورٹ کے مطابق لاک ڈاﺅن میں طوالت کی صورت میں بیروزگار ہونیوالے افراد کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں 35 لاکھ خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت12 ہزار روپے دیئے جائینگے صوبے میں یومیہ اور ماہانہ اجرت پر کام کرنیوالے مزدوروں کی تعداد 77 لاکھ ہیں، اور مزدوروں میں 64 لاکھ مرد اور 13 لاکھ خواتین رسمی و غیر رسمی شعبوں سے وابستہ ہیں، رپورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں