پشاور(دی خیبر ٹائمز ڈیسک )کرونا وائرس کے پیش نظر سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے تیس اپریل تک مسافروں کے لئے نئی ہیلتھ پالیسی جاری کردی ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو کھولنے کے لئے انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں وفاقی حکومت کی منظوری کے ساتھ ہی ائیر پورٹ کو عام مسافروں کے لئے کھول دیئے جائینگے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ہیلتھ فارم لینا لازمی ہو گا فارم میں نزلہ ، زکام ، کھانسی اور گلے کی خراش کے متعلق معلومات درج کی جائیگی سی اے اے کے مطابق ائیر پورٹ آمد اورروانگی کے وقت درج تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازمی ہو گا ۔ جبکہ متعلقہ صحت کے آفیسر کی ہدایات پر قرنطینہ ہونے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے مسافر قرنطینہ کے دوران حکام کے مطابق ضرورت پر خوراک کی قیمت ادا کرنے کے پابند ہو نگے حکومت مسافروں کی ترجیحات کے مطابق رہائش دینے کے پابند ہو نگے جبکہ مسافر غلط معلومات دینے پر سزا دینے کامرتکب ہو گا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments