
اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) ایکنک نے سکھر حیدرباد 306 کلومیٹر لمبائی کے حامل موٹر وے کی منظوری دیدی ۔ یہ انکشاف سی پیک اتھارٹی کے چئیر مین عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویتر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کا یہ عظیم منصوبہ سندھ میں سماجی اور معاشی ترقی میں انقلاب لے ائے گا ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ منصوبہ تعمیراتی شعبے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا ۔ بیان کے مطابق یہ موٹروے پشاور اور کراچی ایسٹرن روٹ کو بھی بلوچستان سے ملا ئے گا ۔