کورونا وائرس خدشات، پشاورمیں 12 افرد گرفتار راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر

پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) محکمہ خوراک پشاور نے پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور صوبائی حکومت کے احکامات پر زیر نگرانی راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ۔ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نےٹاؤن سمیت پشاور کے مختلف علاقوں میں مٹھائی فروشوں کے دکانوں کا معاینہ کیا تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ خوراک کے ٹیم نے ٹاؤن میں نامی گرامی سویٹ فروشوں کے خلاف ناقص صفائی اور ڈبل روٹی پر ایکسپائر تاریخ نہ لکھنے پر 5افراد کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کار روائی عمل میں لائی جائیگی اس کے علاوہ محکمہ خوراک کے ٹیم نے پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کر کے سات افراد کو گرفتار کرلیا گراں فروشوں میں قصا ئی اور دودھ فروش شامل ہیں محکمہ خوراک کے حکام نے احکامات جاری کی ھے کہ رمضان المبارک میں تمام فیلڈ افسران منڈیوں میں بولی کے وقت حاضری یقینی بنائے اور تمام بازاروں میں افطاری اور سحری سے پہلے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کار روائیاں عمل میں لائی جائے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں