جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمزڈسٹرک ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کےعلاقہ اعظم ورسک میں دو متحارب قبائل کے درمیان زمین کی ملکیت پر جاری تنازعہ ختم ہوگیا، فریقین سرکی خیل قبائل، توجے خیل اور ودریخیل قبائل نے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی پر تحریری دستخط کردئے، گزشتہ روز دونوں قبائل کے مابین مسلح جھڑپ ہوئی تھی ۔کمشنر ڈیرہ نے علاقہ کو بڑی تباھی سے بچانےکے لئے ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کو فوری اقدام اٹھانے کی ھدایت کی، کمشنر ڈیرہ کے بروقت مداخلت اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے دونوں قبائل کو ایک بڑے تصادم سے بچالیاگیا، ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خٹک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان فہیداللہ وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر وانا امیرنواز نے قومی مشران کے تعاون سے مذاکرات شروع کئے، پہلے سرکی خیل قبائل کو آمادہ کیا، جبکہ اس کے بعد توجے خیل اور دری خیل قبائل کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے، انتظامیہ قومی مشران اس نتیجہ پر پہنچ گئے کہ دونوں فریقین اپنے مسلح مورچے خالی کریں گے، دونوں قبائل عید کے دسویں روز تک اس بات کے پابند ہوں گے، کہ وہ ایک دوسرے کے کام میں مداخلت کرینگے اور نہ ہی کسی کے خلاف کارروائی کرینگے، عید کے دسویں روز اس معاملے کو عدالت اور قانون کے تحت حل ھو نے پر دونوں فریق متفق ہوکر دستخط کر دئے، واضح رہے، کہ زمین کی ملکیت کا یہ تنازعہ غونڈاک نامی جگہ پراٹھ کھڑا ہواتھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments