اسلام آباد (دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) وفاقی وزیرفخرامام کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے متعلق اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، بابر اعوان، علی محمد خان، طارق بشیرچیمہ، امین الحق اور فہمدہ مرزا بھی اجلاس میں موجودتھے، مسلم لیگ کی جانب سے خواجہ آصف اور پیپلز پارٹی کے سید نوید قمرنے شرکت کی، اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر تبادلہ خیال کیاگیا، اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صحت یابی کےلئےدعاکی گئی، اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا، کہ ہمیں کرونا وائرس کی صورتحال اور قومی ایکشن پلان پر توجہ دینا چاہے، پارلیمان کو قومی اتفاق رائےکےلئےاستعمال کیاجاناچاہے، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بروز پیر بوقت تین بجے پارلیمان کا اجلاس بلایا جائے گا، جبکہ اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہےگا۔ اس میں یہ بھی طے ہوا کہ اس اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہااجلاس کوکووڈ 19 تک محدود رکھاجائےگا،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments