پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مشیر بلدیات کامران بنگش کے بعد دو افسروں میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے، ٹاؤن ون پشاور کے ریگیولیشن آفیسر ریاض اعوان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں، اسی طرح تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر سوات اعتزاز کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مشیر بلدیات کامران بنگش کی ٹویٹ کے مطابق دونوں افسروں کے حوصلے بلند ہیں، کامران بنگش نے کہا کہ سیکرٹری بلدیات کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اِن کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments