پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار شہر اور کوہ سفید کے ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس سے علاقے کی دلکشی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لوگ دور دراز علاقوں سے پہاڑی علاقوں کا رخ کررہے ہیں اور برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ اس موسم کا سال بھر انتظار میں رہتے ہیں برفباری میں بعض من چلے رقص کرتے ہیں اور برفباری کو انجوائے کررہے ہیں جبکہ بچے برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے پر پھینکتے ہیں برفباری سے جہاں سیاحوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے وہاں مقامی غریب لوگوں کے مشکلات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ناکافی سہولیات ، بجلی کی عدم فراہمی اور سوختنی لکڑیوں کی ہوشربا قیمتیں ان غریبوں کی جیون اجیرن بنا دیتی ہے حکومت سہولیات کی فراہمی کے اعلانات تو کرتے ہیں مگر عملاً اقدامات دور دور تک نظر نہیں آتی مقامی لوگ حکومت سے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے اور پسماندہ قبائلی اضلاع میں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments