وانا میں قبائل کے مابین جنگ حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی ہے، سیاسی جماعتوں کےاتحاد کا وانا میں پریس کانفرنس

وانا ) مجیب وزیر سے ( جنوبی وزیرستان وانا دوتانی اور وزیر قبائل کا کرکنڑہ کی ملکیت کے تنازعہ کی زمہ دار حکومت ہے،وانا میں تمام سیاسی پارٹیوں کے اتحاد سیاسی اتحاد اور سماجی تنظیموں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے،کہ دوتانی اور وزیر قبائل کے مابین مسلح لشکر کشی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی زمہ دار ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی ، جے یو ائی اور پشتون تحفظ مومنٹ نے موجودہ حکومت پر الزام لگا کر کہا، کہ مقامی ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں مذکورہ واقعہ کے ذمہ دار ہیں، دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ سے متاثرہ قبائل کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا،کہ مختلف حیلے بہانوں اورزمینی تنازعے پر جنگی صورتحال پیدا کی جارہی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے، انھوں نے کہا،کہ وزیر اور دوتانی دونوں قبائل کے عمائدین انگریز دورحکومت کے کے ریکارڈ( مثل ) پر متفق ہیں، لیکن حکومت اور مقامی انتظامیہ جان بوجھ کر سرکاری مثل پرفیصلہ دینے اور تنازعہ کو حل کرنے میں لیت و لال سے کام لے رہی ہے،جو سمجھ سے بالاتر ہے، مشترکہ پریس کانفرنس سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایاز وزیر، عمران مخلص،خیال محمد،سیف الرحمن، مولانا محمد نور اذاد،اور عرفان مغل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا،کہ اگر حکومت نے کل تک وزیر اور دوتانی قبائل کے بیچ جاری لڑائی کوکنٹرول نہ کیا، توتمام سیاسی پارٹیاں حکومت وقت کے خلاف بھرپور اواز اٹھائےگی، واضح رہے، کہ ڈیڑھ سال قبل دوتانی اور زلی خیل قبائل نے کرکنڑہ کے زمینی تنازعے کو انگریز مثل کے مطابق حل کرنے پراتفاق کیا تھا، لیکن حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس عرصہ میں کوئی کردار ادا نہ کرسکا، اور دونوں قبائل کے مابین انگریز دور حکومت کے مثل کے مطابق کرکنڑہ کی ملکیت کی حد بندی نہ کراسکی،اوریہی وجہ دونوں قبائل کے بیچ خونی تصادم کا سبب بن گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں