اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کےہیڈکوارٹروانامیں نامعلوم افرادنے پشتون تحفظ مومنٹ کے سرکردہ رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے چچازاد بھائی اور پشتون تحفظ مومنٹ جنوبی وزیرستان کے صدرعارف وزیر پر قاتلانہ حملہ اس وقت ہوا، جب وہ مسجد میں افطار اور نماز کے بعد گھر جارہے تھے، دو حملہ اوروں نے عارف وزیر پر فائرنگ کرکے تین گولیاں مارکر فرار ہوگئے، عارف وزیر کے خاندان اور دیگر وزیرقبیلے نے انہیں وانا ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے فوراً ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ابتدائی مرہم پٹی کرکے اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا،
علی وزیراسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ کر ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اسلام آباد منتقل کردیا، علی وزیر کا کہنا ہے کہ عارف وزیر پر تین گولیاں گردن ، سر اور بازوں پر لگنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں، جو اب تک اس کی حالت خطرے میں بتایا جاتاہے، پمز پہنچتے ہی پشتون تحفظ مومنٹ کے جوانوں نے خون کے عطیات جمع کر دئے، اورپہلے سے موجود ڈاکٹروں نے فوری طور پر اپریشن شروع کردیا، تاہم عارف وزیر آخری اطلاعات تک موت و حیات کے کشمکش میں مبتلاہے،
Load/Hide Comments