شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے نوجونوں کی تنظیم یوتھ آف وزیرستان نے میرعلی بازار کے مین چوک میں شہید کئے جانے والے سردار عارف وزیر کا غائبانہ نماز جنازہ آداکردیا، نماز جنازہ میں سنکڑوں افراد نے شرکت کی، جہاں پر عارف وزیر کی ایصال و ثواب کیلئے دعاکی گئی، جبکہ ان کے قاتلوں کیلئے سخت بددعائیں بھی دی گئیں، جو گذشتہ کئی سالوں سے اس مظلوم خاندان کے خون پر اپنے ہاتھ رنگے کرتے آرہے ہیں، واضح رہے، کہ اس خاندان کے مجموعی طور پر 19 افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردئے گئےہیں، جسمیں علی وزیر کے والد اور شہید عارف وزیر کے چچا قبائلی سردارملک مرزا عالم خان وزیرشہید قابل ذکر ہے، قبائلی علاقوں میں اینٹی طالبان افراد کے خلاف پشتون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے بھائی فاروق وزیر کو وانا میں 2004 میں شہید کردیا تھا، جس کے بعد یہ سلسہ شروع ہوا، اور آج تک کوئی بھی اینٹی طالبان خاندان اس سے محفوظ نہیں ہے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments