موسیٰ عارف اور ایمان عارف کا رسم قل صوابی میں آدا کردی گئی

Picture courtesy by Facebook.com

پشاور ( دی خیبرٹائمز نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی عارف یوسفزئی کی شہید بچوں اسمائے موسی عارف اور ایمان عارف کا سوئم ٹھنڈ کوئی ضلع صوابی میں ادا کر دی گئی جس میں علاقے کے معززین کے علاوہ صحافی برادری، سیاسی رہنماوں کے علاوہ علماء اور سول بیروکریسی کے افسران نے شرکت کی۔اور دونوں شہید بچوں کے درجات کی بلندی کےلئے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی خصوصی دعا مانگی گئ۔جن میں قابل ذکر جماعت اسلامی کے سینٹر مشاق احمد ، اے این پی کے ایم پی اے صلاح الدین اور خضرحیات ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار مہتاب عباسی، ڈاکٹر میاں سعید ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی جاوید خان مروت سیکٹری انڈسٹریز ، مفتی ارشاد احمد ، ایم پی اے پی ٹی آئی عبداسلام ، مسلم لیگ نون کے انتخاب خان چمکنی وقلاء نمائندوں اور پولیس کے کئی افسران نے بھی شرکت کی عارف یوسفزئی اور انکے بھائیوں ایس پی نیب عنایت اللہ خان ، ای ٹی او اکرام اللہ خان ، خالد عزیز خان سابق جنرل کونسلر ، عطا اللہ خان اور غمزدہ خاندان کی دیگر افراد نے اس موقع پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیاجو بذات خود انکی غم میں شرکت کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر آئے یا بذریعہ ٹیلی فونک اور اخباری بیانات کے ذریعے تعزیتی پیغامات بھجوائے۔عارف یوسفزئی نے خصوصی طور پر تمام صحافی برادری،سیاسی رہنماوں، معزیزین علاقہ اور ان تمام سول افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسکے غم میں شرکت کر کے اسکو اس افسوسناک سانحہ پر تسلی و ثشفی کرانے کی تلقین کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں