کرم کے وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے یہاں کی معیشت کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتےہیں، اے ڈی سی کرم

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم پاراچنار میں واقع گورنر کاٹیج میں دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم طورو نے کہا ہے، کہ ضلع کرم قدرتی خزانوں سے مالا مال ہے اور یہاں کے کرمی چاول مونگ پھلی سیب ٹماٹر سمیت دیگر مختلف میوے اور اجناس ملک بھر میں مشہور ہیں اگر ضلع کرم میں دستیاب وسائل کو صحیح طریقے سے بروئے کار لایا گیا تو علاقے کے مسائل آسانی سے حل ہوسکتے ہیں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد ( سی آر اے ) کمیونٹی ریزیلئنس ایکٹویٹی نارتھ یو این ڈی پی کی تعاون سے کرایا گیا تھا جس میں ضلع کرم کے تمام سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ورکشاپ کا مقصد علاقے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ، تشدد عدم برداشت اور تنازعات کی روک تھام ،داخلی و خارجی سطح پر سماجی شمولیت میں مدد دینے کے حوالے سے تربیت دی گئی تاکہ وہ سماجی استحکام کے تصور سے آگاہ ہوسکیں اور کمیونٹی میں کام کیلئے منصوبہ بندی کرسکیں جس سے شرکائے ورکشاپ بھرپور مستفید ہوگئے اور انہوں نے علاقے میں اس قسم ورکشاپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ورکشاپ کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم طورو نے شرکا میں اسناد تقسیم کئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں