وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا کے نواحی علاقے شکئی میں محمد جمیل نامی جوان نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی بلال اور ان کی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جبکہ بلال کے معصوم بیٹے ذیشان بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی کردیاہے، مامی پولیس زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا بلال سکول ٹیچر تھا جو دونوں میاں بیوی جائے وقوعہ پر جانبحق ہوگئے ہیں، فائرنگ کی زد میں آکر بلال کا بیٹا ذیشان شدید زخمی ہوگیا ہے، جسے مقامی ہسپتال شیخہ فاطمہ ہسپتال شولام منتقل کردیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ذیشان کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے مابین اراضی کا تنازعہ تھا، جو آج خون کی ہولی پر اختتام پذہر ہوگیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments