پاراچنار میں شہریوں کامنشیات کےخلاف احتجاج، متعلقہ حلقے سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کشمیر چوک پاراچنار میں احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ ملت کے رہنما مسرت بنگش اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور ہے اور آئس سمیت مختلف منشیات کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور منشیات سے نہ صرف ہمارے نوجوان تباہ ہو رہے ہیں بلکہ معاشرے کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہیں مسرت بنگش کا کہنا تھا کہ منشیات کے سمگلنگ میں ذمہ دار سرکاری اہلکاروں کی ملوث ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے منشیات فروش مزید مضبوط ہوتے جارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور فری یا انتہائی کم قیمت میں نوجوان نسل کو منشیات کی فراہمی کا سلسلہ روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں