دھرنا قریب ہے انشاءاللہ۔۔انصاف کیلئے اٹھے ہیں۔۔ شہید ایس پی طاہر داوڑ کے فرزند امجد طاہرکا ٹویٹر پیغام

پشاور ( دی خیبرٹائمزکرائمز ڈسک ) اسلام آباد سے اغوا کئے جانے والے شہید ایس پی پشاور پولیس کے بیٹے امجد طاہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاہے، کہ وہ طاہر داوڑ کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد میں عنقریب دھرنا دینے والے ہیں، انہوں نے پورے پاکستان سے اس دھرنے میں شرکت کی اپیل کی ہے، شہید ایس پی طاہر داوڑ کے خاندانی زرائع نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ وزیراعظم عمران خان اور اس وقت وزیرداخلہ شہہریارافریدی نے تحقیقات کیلئے وعدے کئے تھے، تاہم نومبر 2018 سے اب تک ان کے والد اور پاکستان کا ایک بہادر سپاہی کے نام سے جانے والے طاہرداوڑ کے قتل کی تحقیقات نہ کرسکے، انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا اس لئے اسلام آباد میں دے ہے ہیں۔ کہ شہید کو اسلام آباد سے اغوا کیا تھا، اور بعد میں ان کی مسخ سدہ لاش افغانستان سے برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں