جنوبی وزیرستان میں دومتحارب قبائل کے مابین جنگ، بھاری ہتھیار کا آزادانہ استعمال

جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) جنوبی وزیرستان ک ے علاقےانگورآدہ میں اراضی کے تنازعے پر بھاری ہتھیاروں سے جنگ چھڑھ گئی ہے، متحارب قبائل نے جدید اور آتشین اسلحے کا ایک دوسرے کے خلاف استعمال شروع کیا، احمدزئی وزیر کے ذیلی قبائل سرکی خیل، دری خیل، وجے خیل قبائل نے ایک دوسروں کے خلاف قریبی پہاڑوں اور چوٹیوں میں مورچے قائم کردئے ہیں، جبکہ تینوں قبائل کے ساتھ بھاری اور اتشین ہتھیار کی بھاری زخائرموجود ہے، جو ایک دوسرے کے خلاف آزادانہ استعمال کیا، جنوبی وزیرستان سے زرائع کا کہنا ہے، کہ تینوں متحارب قبائل نے ایک دوسروں کے مورچوں کے علاوہ بستیوں اور گھروں کو بھی نشانہ بنارہے تھے، بعد میں مقامی انتظامیہ پولیس فائر بندی کی کوشش کررہی ےتھی، تاہم یوتھ آف وزیرستان ( فلاحی تنظیم نوجوانان وزیرستان ) نے مورچہ زن قبائل کے مورچوں تک رسائی حاص کرلی، جو عارضی فائربندی میں کامیاب ہوگئے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں