حکومت کی نظروں سے اوجھل شمالی وزیرستان میں کورونالاک ڈاؤن کےمتاثرین میں الخدمت کا امداد

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) الخدمت فاونڈیشن شمالی وزیرستان کی جانب سے سینکڑوں غرباء میں رمضان المبارک کا پیکج تقسیم کیا گیا، اس موقع پر رضوان اللہ اور خیراللہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے مختلف علاقے ٹل سپلگہ ہمزونی و دیگر علاقوں میں دو سو سے زائد غرباء میں راشن تقسیم کیا گیا، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن روز اول سے غریب خاندانوں کی خدمت کررہی ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار بلا کسی لالچ عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں، آخر میں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ عیدالفطر سر پر آچکی ہے، لہذا الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دے کر غریب عوام کی خدمت کریں ، ،شمالی وزیرستان جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جنگ کی لپیٹ میں ہے، یہاں کسی بھی حکومتی نمائند نے کورونا لاک ڈاؤن میں کسی قسم کی امدادی پیکیج سے کسی بھی غریب خاندان کو امداد نہیں دی ہے، الخدمت کا جزبہ خدمت انسانیت کے یہاں کے غریب قبائلیوں نے سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں