پشاور میں کوروناپازیٹیو ڈاکٹروں کو الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش میں قرنطینہ کردئے

ک

پشاور( دی خیبرٹائز ہیلتھ ڈیسک) حکومت نے الخدمت فاونڈیشن کے زیر تحت ادارے آغوش سنٹر کو کورونا پازیٹیو ڈاکٹروں کیلئےقرنطینہ قراردےدیا، ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق الخدمت فاونڈیشن کے بچوں کے ادارہ آغوش کو ڈاکٹروں کےلئے قرنطینہ کے حوالے سے مختص کردیا گیاہے، اس حوالے سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکے انتظامیہ اور الخدمت فاونڈیشن کے مابین معاہدہ طے پا گیاہے، کہ کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کو آغوش سنٹر میں قرنطینہ کی سہولت فراہم کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں