شمالی وزیرستان ( سی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) الخدمت نے شمالی وزیرستان تک رسائی حاصل کرکے 100غریب اور مستحق خاندان میں امداد اور راشن تقسیم کیا، جبکہ ساتھ ساتھ ارفن پروگرام کے تحت 21 یتیم خاندان میں بھی راشن تقسیم کی،
الخدمت فاؤنڈین کے صوبائی صدت ڈاکٹر سمیع اللہ جان اور شمالی وزیرستان کے صدر اسداللہ شاہ نے نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے غریب اور مستحق افراد کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑینگے، دوران ضرورت الخدمت ساتھ رہیگی، ارفن کیئرپروگرام کےریجنل کوارڈینیٹرمحمد نعمان نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کی سپانسر شپ کیلئےتیارہیں، واضح رہے، کہ الخدمت فاؤنڈیشن نےشمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے دوران دن رات ایک کرکے خدمت کیا تھا، جس نے بنوں میں ایک کیمپ کا قائم کیا تھا، اور ساتھ متاثرین خاندان کے بچوں کیلئےسکولز بھی قائم کئے تھے۔
