پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد قرنطینہ مرکز میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کے لئے غیر معیاری سحری کی وڈیو پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد, ڈی آئی جی ہزارہ, کمشنر ہزارہ سے رابطہ کیا اور فوری جانچ پڑتال کی ہدایت کی. اصل حالات اور حقائق جاننے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئ ہے جو کہ ایڈیشنل ڈی سی ایبٹ آباد, ضلعی فوڈ کنٹرولر اور ڈی ایچ او کے نمایندے پر مشتمل ہوگی. کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ تین دن کے اندر جمع کروائے گی. اس سلسلے میں سپیکر مشتاق احمد غنی نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ تمام قرنطینہ مراکز میں زیر علاج مریضوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنے دیا جاے اور انکو بہترین سحری و افطاری کا سامان بغیر کسی حیل و حجت کے مہیا کیا جائے.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments