نوے فیصد ٹیسٹ سرکاری لیبارٹریز میں ہورہے ہیں، تیمور سلیم جھگڑہ

پشاور( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑانے کہا ہے، کہ صوبے میں کرونا کے 90 فیصد ٹسٹ سرکاری لیبارٹریز میں ہوتے ہیں، اورجلد ہی پول ٹیسٹنگ شروع کرنے جارہے ہیں جس کے لئے کےایم یو میں کام جاری ہے، انشاءاللہ اگلے دو ہفتوں میں ٹیسٹوں کی تعداد ڈبل ہوجائے گی، صوبے میں 33 فیصد کیسز ریکور ہوئے ہیں، آج سے ایک مہینہ اور پانچ دن پہلے صوبے میں ایک بھی ٹیسٹ نہیں ہورہا تھا، کے ایم یو لیبارٹری 24 گھنٹے کام کررہی ہے، ٹیسٹنگ کی تعداد 257 سے بڑھ کر 1126 کردی گئی ہے، 1126 میں 809 ٹیسٹ صرف کے ایم یو میں ہوئے ہیں، وزیر صحت نے مزید کہاہے، کہ 79 ٹیسٹ این آئی ایچ 107 نجی لیبارٹری سے ہوئےہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں