بنوں کروناوائرس، میڈیاضلعی انتظامیہ اورپولیس شانہ بشانہ وائرس کےخاتمےتک ساتھ کام کریگی،

بنوں ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) ورکنگ یونین آف جرنلسٹس بنوں ڈویژن اور نیشنل پریس کلب بنوں نے کوروناوائرس کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے کا اعلان کردیا، کورونا وائرس کے خاتمے تک ورکنگ یونین آف جرنلسٹس بنوں ڈویژن اور نیشنل پریس کلب بنوں کرونا وائرس کے خاتمے کیلئےضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن جاری رکھینگے، اس سلسلے میں نیشنل پریس کلب بنوں کے تمام ممبران کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت نیشنل پریس کلب بنوں کے صدر گوہر وزیر نے کی، اس موقع پر ورکنگ یونین آف جرنلسٹس بنوں ڈویژن کے صدر فرید خان نیازی, جنرل سیکرٹری روفان خان, قاسم احمد، عامر خان، ہدایت اللہ، رفعت اللہ قریشی، شاہد خان، عبدالقیوم وزیر، آفتاب خان، فرخت، سلیمان، رزاق خان، سہیل خان اور آصف عمران بھی موجود تھے اُنہوں نے اجلاس کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کو روناوائرس کے خاتمے کیلئے کئے گئے بہترین انتظامات کو سہراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا، اُنہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے اچھے اقدامات کی وجہ سے ضلع بنوں میں کوروناوائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ نہیں ہوئے ہیں، جس کا سارا کریڈٹ موجودہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران کو جاتا ہے، اُنہوں نے کہاکہ بنوں کے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کریں کیونکہ ضلعی انتظامیہ جو سختی کررہی ہے، یہ سب کچھ عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے کررہی ہے، اگرمیڈیا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن نہیں کریں گے، تو کوروناوائرس کی وباء میں کمی نہیں آئے گی، بلکہ مزید بھی یہ وباء پھیلے گی، اُنہوں نے آخر میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اس سلسلے میں ہر قسم تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں