پشاور(خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک) پشاور میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت جمعرات کو منعقد کیا جائے گا۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ترجمان محمد نصیب کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی جمعرات کو بعد از نمازمغرب بیٹھے گی۔ ترجمان کے مطابق کوروناوائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اجلاس میں محدود لوگ شریک ہونگے۔ ترجمان کے مطابق شہریوں سے فون کے ذریعے رمضان چاند کی روئیت سے متعلق شہادتیں وصول کی جائےگی، ۔ اگر چاند دیکھنے سے متعلق شہادتیں موصول ہوئی تو جمعہ المبارک کو پہلا فرضی روزہ ہوگا ۔
رپورٹنگ