پشاور میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے،اجمل وزیر

پشاور(دی خیبرٹائمز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لئے اقدامات تیز کردیے ہیں۔وزیراعلیٰ محمود خان خود میدان میں ہیں اوراضلاع کے دورے کرکے خود انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو 40 سے بڑھا کر 700 کردیا گیا ہے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کہتے ہیں کہ حیات میڈیکل کمپلیکس اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے ٹیسٹنگ شروع کردیے ہیں۔ ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جلدی کورونا کے ٹیسٹ شروع کردینگے۔نجی ہسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ شروع کردیے ہیں۔میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ مڈل ایسٹ سے آئے 189 مسافروں میں صرف 1 مسافر کا ٹیسٹ مثبت آیا۔188 مسافروں کو قرنطین مدت پورا کرکے گھروں کو بھیج دیاگیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نئے 93 کیسز رپورٹ ہوئیں۔صوبے میں کل کیسز کی تعداد 1 ہزار 77 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے 216 مریض صحتیاب، مجموعی طور 5ہزار 945 افراد کے ٹیسٹ ہوئے، اجمل وزیرنےافغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان کیا
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو ہفتہ میں دودن مرحلہ وار پاکستان لایا جائے گا۔ہفتہ اور منگل کو پانچ سو ،پانچ سو پاکستانیوں کو لایا جارہا ہے۔ آج پانچ سوپاکستانیوں کو واپس لاکر ضلع خیبر میں قرنطین کیا جائے گا۔پاکستانی قونصلیٹ جلال آباد نے افغان سائیڈ پر واپس آنے والے پاکستانیوں کی سہولیت کے لئے آفس قائم کردیا۔انہوں نے کہا کہ آج 345 افغان تبلیغی حضرات کو بھی واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔ تمام افغان تبلیغی حضرات نے قرنطین مدت پورا کیا۔افغانستان سے 195 ٹرک ڈرائیوروں کو واپس لانے کے لئے جمعہ کے روز بھی طورخم بارڈر کھلا تھا۔ضلع خیبر میں قائم تمام قرنطین مراکز کو سہولیات فراہم کردی گئی ہے۔پشاور میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ موجود ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، عوام گھروں تک محدود رہیں۔پشاور سمیت اپر دیر اور بونیر میں کورونا کسز باعث تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں