پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائم ڈیسک ) پشاورشہر کے نواحی علاقے گکہ ولہ میں پڑوسی کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہو گیا، ملزم شیر اکبر منشیات کی لت میں مبتلا تھا جس نے مستورات تنازعہ پر پڑوسی عمران کو قتل کرنے کے بعد خود کو کمرے میں بند کر دیا تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر اپنی چھوٹی بیٹی کو بھی یرغمال بنایا تھا، جس نے پولیس محاصرے سے تنگ ہو کر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم لگ کر شدید زخمی ہوا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہو گیا، کارروائی کے دوران چھوٹی بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جس کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے
پولیس کے مطابق مدعی محمد حسن گل ولد فضل حمید سکنہ کگہ ولہ نے گزشتہ شب تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ کی کہ ملزم شیر اکبر ولد عبدالکریم نے مستورات تنازعہ پر فائرنگ کرکے اس کے بیٹے عمران کو قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ انقلاب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اپنی بیٹی طفلکہ اقرا کو یرغمال بنا کر رہائشی کمرے میں خود کو بند کر دیا، ملزم منشیات کی لت میں مبتلا تھا جس نے پولیس محاصرے سے تنگ آ کر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جو جوابی کارروائی کے نتیجے میں ملزم لگ کر شدید زخمی ہوا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوا، پولیس نے کارروائی کے دوران معصوم بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے جس کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے
Load/Hide Comments