اسلام آباد ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی ہے. پاکستان سمیت 76 ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی آدائیگی میں ملنے والی سہولت پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیر اعظم عمران خان نے کرونا عالمی وبا کے نتیجے میں کمزور معیشتوں پر پڑنے والے منفی اثرات کے آزالے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی آدائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی تھی. اس تجویز کو آگے بڑھانے کیلئے 12 اپریل کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی معاشی اداروں کو خطوط لکھے گئے. ہم نے دنیا بھر میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور وزیر اعظم عمران خان کی تجویز کو زیرغور لانے کی مسلسل درخواست کرتے رہے. سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، ایم ڈی آئی ایم ایف اور عالمی برادری نے اس تجویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا. جی 20 ممالک کے اجلاس میں پاکستان کی تجویز کو زیر غور لاتے ہوئے پاکستان سمیت 76 ترقی پذیر ممالک کو واجب الادا قرضوں میں سہولت فراہم کرنے فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے. مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی کاوشوں کو کامیابی سے نوازا ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments