پشاور (دی خیبرٹائمز کرائم ڈیسک) تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو نواحی علاقے ہزار خوانی باڑہ خوڑ سے ایک نعش ملی، جسکی جیب میں کوئی شناختی دستاویزات وغیرہ موجود نہیں ہیں جبکہ ظاہری طور پر جسم پر کسی تشدد وغیرہ کے نشانات بھی نہیں ہیں، باڑہ خوڑ میں بارشوں کی وجہ سے گزشتہ دو روز سے طغیانی تھی جس کی وجہ سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ متوفی دریا برد ہو چکا تھا جبکہ پانی کی وجہ سے لاش پھول گئی ہیملنے والی نامعلوم شخص کی لاش دریا کی ریت میں دھنسی ہوئی تھی جس کے بازو نظر آنے پر دریا سے نکالا گیا یے تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے روانہ کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متوفی کی شناخت کی خاطر قریبی علاقوں سمیت باڑہ خوڑ کے اطراف میں موجود گاں اور دیہات میں متوفی کی تصاویر مشتہر کی جا رہی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments