قبائلی علاقوں میں صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، اے ڈی ریاض غفور کامیرانشاہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو

میرانشاہ ( خصوصی رپورٹ : احسان داوڑ سے ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن و پبلک ریلیشنز خیبر پختونخواہ اور صوبائی وزیر اطلاعات کے پرسنل سیکرٹری ریاض غفور نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں صحافت اور صحافیوں کی فلا ح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انضمام کے بعد پہلی بار حکومت نے قبائلی علاقوں میں پانچ ریڈیو سٹیشنز کے قیام کے علاوہ ہر ایک قبائلی ضلع میں پریس کلبوں کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ اتوار کو صوبائی وزیر اطلاعات کامران بنگش کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریاض غفور نے ریڈیو میرانشاہ اور ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میرانشاہ پریس کلب کے منتخب کابینہ کے اراکین کے علاوہ ریڈیو میرانشاہ کا عملہ بھی ان کے ساتھ تھا۔ ریاض غفور نے میرانشاہ پریس کلب کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرانشاہ پریس کلب نے بہت کم عرصے میں اچھا نام کمایا ہے جس کا کریڈیٹ اس کے آراکین کو جاتا ہے جو اعلٰی تعلیم یافتہ اور سارے صحافیوں میں زبردست ہم اھنگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت قبائلی اضلاع میں قائم ریڈیو سٹیشنز کو فعال بنانے کیلئے کوالیفائیڈ عملے بھرتی کر رہی ہے جس سے ان علاقوں کے مسائل اور ان کے حل کا راستہ ہموار ہو جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں