شمالی وزیرستان میں ایک اور قبائلی رہنما ملک افسر خان ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکت ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں عمائدین اور سفید پوش طبقہ کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے، تحصیل میران شاہ کے نواحی علاقے اغزن کلہ ہمزونی میں قبائلی سردار ملک افسر خان کو گولی مارکر جاں بحق کردیا، میرانشاہ میں موجود سیول انتظامیہ زرائع کا کہنا ہے، کہ چند نامعلوم افراد نے شام کے وقت ملک افسر خان کو ان کےگھر کے قریب مسجد سے نکال کر  اسے گولی ماردی، جس سے افسر خان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ٹارگٹ کلر حسب معمول موقع سےم بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، یوں شمالی وزیرستان کے شہری ایک اور رہنما سے محروم ہوگئے۔ ملک افسر خان علاقے میں ایک شریف انسان اور شہری کے نام سے یاد کیاجاتا ہے، جس کی موت پر علاقے کے مشران علما کرام چھوٹے بڑے سب کو انتہائی دکھ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں بدامنی اور اندھیر نگری عروج پر پہنچ گئی ہے، جس کے باعث شمالی وزیرستان کے دو بڑے وزیر اور داوڑ قبائل میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ 2 سالوں سے ٹارگٹ کلنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، جو اب تک کسی ایک قتل کی تحقیق ہوسکا اور نہ ہی اس کا روک تھام ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں