اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے “وی آرون سلوگن کے تحت “جسٹس فار غزہ کمپین کا اعلان کردیاہے

پشاور، دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے تعلیمی اداروں میں “جسٹس فار غزہ” کمپین کا اعلان کردیاہے۔مرکزی ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وی آر ون “سلوگن کے تحت “جسٹس فار غزہ کمپین کے ذریعے پاکستان کی سول سوسائٹی کو فلسطین کاز کے لیے متحرک کردیاجائے گا۔ کمپین کے تحت فلسطین کاز اور غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہی مہم چلائے جائے گی۔سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیاجائے گا۔بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی ترسیل کے لیے حکومت کے سامنے مطالبات رکھے جائیں گے۔کمپین کے اختتام پر تعلیمی اداروں میں علامتی بستیاں بھی سجائی جائیں گی۔اسلامی جمعیت طلبہ امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔امریکی طلبہ نے مزاحمت کے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔اہلیان غزہ کی خاطر کراچی سے لیکر نیو یارک تک تمام طلبہ اس تحریک کا حصہ ہے۔”وی آر ون”سلوگن کے ذریعے اسلامی جمعیت طلبہ تمام طلبہ کو اس کمپین کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب ہلاکتوں کی تعداد 34356بتائی ہے۔مگر امریکا اس کے باوجود ڈھٹائی سے صہیونی ظلم کی پشت پناہی کر رہا ہے،یورپ اور امریکا میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے لاکھوں افراد نے جلوس اور ریلیاں منعقد کیں لیکن وہاں کی حکومتیں کھل کر اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں، عوام کے مطالبات کے باوجود پاکستان کی حکومت نے بھی اہل فلسطین کی مدد کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، فلسطینی مائیں بہنیں بیٹیاں پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں اہل فلسطین کیساتھ یکجہتی کے لیے صہیونی مظالم کیخلاف نوجوانوں میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا صاحبزادہ وسیم حیدر،مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اسفندیار عزت،صوبائی ترجمان رومان ایوب صدر بزم شاھین انیس،ناظم پشاور کیمپس اور ناظم پشاور مقام حسن آمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں