میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے سابقہ ایجوکیشن افیسر سعید گل مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے دس لاکھ روپے کا چیک تیار کرکے ان کے خاندان والوں کو بھیجوا دیا، مرحوم سعید گل شمالی وزیرستان میں ایجوکیشن افیسر کے طور پر تعینات تھے، جو گذشتہ ماہ کرونا سے طویل علالت کے بعد شہید ہوگئے تھے، ڈی سی میرانشاہ شاہد علی خان کے دفتر سے جاری ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مرحوم سعید گل کی تعلیمی خدمات کو سراہتی ہے اور انہی خدمات کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر نے ان کے ورثاء کیلئے ایک ملین کے گرانٹ کا اعلان کیا، جس کو ہفتے کے روز ایجوکیشن حکام کے حوالے کیا جہاں سے یہ چیک مرحوم ایجوکیشن افیسر شمالی وزیرستان سعید گل کے اہل خانہ کے حوالے کیا جا ئیگا۔ شمالی وزیرستان کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم چونکہ ایک دیانتدار اور انتہائی ایماندار افیسر تھے اور انہوں نے اپنی زندگی میں تنخواہ کے علاوہ ایک پیسہ تک نہیں لیا، اس لئے ان کے خاندان والوں کے ساتھ فور طور پر مالی معاونت کا اعلان کیا جا ئے تاکہ ان کے خاندان کی مالی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ مرحوم سعید گل کو جب سے شمالی وزیرستان میں بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی ذمہ داری سونپ دی گئی، تب سے شمالی وزیرستان میں حرام خور اساتذہ کرام اور تعلیم دشمن اسکولز مالکان ان کے خلاف تھے، جس نے شمالی وزیرستان کے تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کا عمل شروع کیا تھا، اس دوران شمالی وزیرستان کے تمام وہ اساتذہ جو کبھی سکول نہیں جانا چاہتے، اور وہ سکول مالکان جو سکولوں کی عمارت کو بطور گھر یا اصطبل خانہ استعمال کرنا چاہتے تھے، سراپا احتجاج پر تھے،
مرحوم سمجھتے تھے، کہ شمالی وزیرستان میں بدامنی کا خاتمہ صرف اور صرف تعلیم ہی سے ممکن ہے، اس لئے اس نے ہر سکول کو تعلیم کی روشنی پھیلانے کیلئے کارآمد کرنا تھا، جو ایک مشکل مرحلہ تھا، تا ہم وہ زندگی کے آخری لمحے تک تعلیم کو عام کرنے کا جہاد جاری رکھے ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments