پی ڈی ایم کا حکومت مخالف تحریک کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آٹھ نومبر کو طلب کرلیا گیا

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے کپتان حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کو مزید موثر بنانے کا پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس مقصد کے لئے پی ڈیم ایم کی قیادت کت درمیان رابطے تیز ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ڈی ایم کا دوسرا سربراہی اجلاس آٹھ نومبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس مسلم لیگ ن کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں دو پہر دو بجے ہوگا،
آجلاس میں نواز شریف اور بلاول بھٹو کا وڈیو شرکت کا امکان ہے، جبکہ پی ڈی ایم کی دیگر تمام جماعتوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو مزید موثر بنانے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ جبکہ پی ڈی ایم میں شریک جماعتوں کے قائدین کے خلاف منفی اور زہریلے پروپیگنڈے بھی اجلاس میں زیر بحث لائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں