رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر کوئٹہ میں داخلہ پر پابندی جابرانہ اقدام ہے، ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) شمالی وزیرستان سے رکں قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کی کوئٹہ میں داخلے پر پابندی پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکر نے کہا ہے کہ محسن داوڑ کے کوئیٹہ میں داخلے پر پابندی ایک جابرانہ اقدام ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ سیلیکٹد حکمران دو جلسوں سے ڈر گئے ۔ انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی ملک میں ایک منتخب رکن اسمبلی کو کیسے ایک صوبے میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے ۔مصطفی نواز کھوکھر نے واضح کیا کہ حکومت ڈرانے دھمکانے کی کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن ان کے بقول یہ گرتی ہوئی دیوار ہے جس کو صرف ایک مزید دھکے کی ضرورت ہے اور یہ دھکا ایک ہی جلسے میں دیا جا ئے گا جس سے یہ نااہل حکومت ڈھیر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر غیر ائینی اور غیر جمھوری اقدامات سے حکومت بچ سکتی تو امروں کی حکومتیں بچ جا تیں اور اج وہ بیرون ملک نہیں بھا گ جا تے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بہت جلد اس کٹھ پتلی حکومت کا بھی خاتمہ ہو نے والا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں