پشاور میں دکانداروں کو 18 ماہ بعد نیا نرخنامہ مل گیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز کامرس ڈیسک ) نئے نرخنامہ میں اشیاء خوردونوش کی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں حاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نرخنامہ میں پہلے 29 اشیاء کی قیمتیں درج تھی اس بار 22 اشیائے خودونوش کے ریٹس کا تعین کیا گیا ہے ۔
پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو 18 ماہ بعد نرخنامہ دے دیا ہے ۔ نئیے نرخنامہ میں اشیاء خوردونوش کے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 30 اپریل 2019 کو جاری کئیے گئیے نرخنامہ میں پہلے 29 اشیاء کی قیمتیں درج کی گئی تھی جبکہ نئیے نرخنامہ میں 22 اشیائے خودونوش کے ریٹس کا تعین کیا گیا ہے۔
گزشتہ نرخنامہ میں لال لوبیا 135 روپے کلو جبکہ نئی قیمت 214 روپے ہے۔ دال چنا موٹا فی کلو 125 سے بڑھ کر 147 روپے ہو گیا ہے۔
دال مونگ 145 روپے سے بڑھ کر 185 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔دال مونگ دھوتی 140 روپے کلو گرام سے بڑھکر 200 روپے کلوگرام فروخت ہوگی، نئیے نرخنامہ میں دال ماش دھوتی 60 اضافہ کیساتھ 230 روپے کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں