بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) اقوا م بھرت نے روڈ کی عدم پختگی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف حکومت کو جمعے تک کی ڈیڈلائن دے دی، منعقدہ جرگے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے ملک آمیر اللہ خان، ملک اکرام اللہ خان، ملک بالی داد خان، ملک نقیب اللہ بابو و دیگرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ روڈ کی عدم پختگی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید اذیت کا سامنا ہے، حکومت کو بار بارتوجہ دلائی لیکن آج تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، اُنہوں نے ایک بار پھر سڑک کی عدم پختگی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف حکومت کو جمعے تک کی ڈیڈلائن دی، بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا دھرنا دیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments