پشاور ( دی خیبرٹائمز سٹی ڈیسک ) وفاق المدارس کے قائدین نے مولانا ڈاکٹر عادل خان پر حملے کو پاکستان کے امن اور تمام علماء کرام اور اہل مدارس پر حملہ قرار دیا,مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے,مولانا ڈاکٹر عادل خان پر ہونے والے حملے سے ثابت ہوگیا کہ ملک دشمن عناصر ریاستی اداروں کی پہنچ سے دور ہیں,سانحہ کراچی نے صوبائی اور مرکزی حکومت کی نااہلی اورجانبداری پر مہر تصدیق ثبت کر دی تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی,مولانا انوار الحق ، مولانا محمد حنیف جالندھری اور مولانا حسین احمد نے کراچی میں نامور عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان پر حملے کو پاکستان کی سلامتی اور پاکستان کے امن پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ ڈاکٹر عادل خان پر ہونے والے حملے نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی نااہلی اورجانبداری پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک دشمن عناصر قانون نافذ کرنے والے اور قومی سلامتی کے اداروں کی پہنچ سے دور ہیں۔ وفاق المدارس کے قائدین نے مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے رفقاء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور ملک بھر کی مساجد ومدارس کے ذمہ داران اور عوام الناس سے بھی خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments