ڈائریکٹر آپریشن کا ریسکیو 1122 مہمند کا ایک روزہ دورہ

مہمند(دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمّد ایاز ریسکیو 1122 ضلع مہمند کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر حیات اللہ نے خوش آمدید کہا اور ریسکیو اہلکاروں نے سلامی پیش کی، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر حیات اللہ نے ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمّد ایاز کو فائر اسٹال ڈیزاسٹر اسٹال اور ایمبولینس کے بارے میں برفینگ دی اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمّد آیاز نے ریسکیو اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، کہ ہم سب بہت خوش نصیب ہیں کہ اللّه نے ہم سب کا انتخاب ایک بہترین کام کے لئے کیا، جس کا انعام خدا خود دیتا ہیں اس لئے ہم سب مل کر ایک جذبے کے ساتھ اپنے عوام کی خدمت کریں گے اور عوام کو بہترین سروس فراہم کریں گےڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمّد ایاز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو ہدایات جاری کیں کہ تمام تر اپریشن وہیکل کو ہر قسم ایمرجنسی کے لئے تیار رکھے اور اسٹاف کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کئے جائیں، جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر حیات اللہ نے یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی قیادت میں ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمّد آیاز کی نگرانی میں ہم ضلع مہمند کی عوام کو بہترین اور فری ریسکیو سروس فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں