میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے صدرمقام میرانشاہ میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ماچس گاؤں کے مشران نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے، کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران مسمار گهروں کے سروے جلد از جلد شروع کریں، اس موقع پر جاوید اقبال نے کہا کہ ان کے گاؤں ماچس کے متاثرین کی واپسی کے تقریبا 7 مہینے مکمل ہوگئے ہیں، سینکڑوں خاندان خیموں میں رہائش پذیر ھے. 7 مہینے شروع ہونے کے باوجود بھی مسمار شدہ گهروں کے سروے شروع نہ کرسکے، ماچس گاؤں کے ظریف خان نے کہا کہ واپسی کے دوران ان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں، ملک مولانور خان نے کہا کہ ماچس گاؤں کے لوگوں کے مشکلات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ھے. گرمی کا موسم خیموں میں گزرگیا، اور اب سردی کا موسم ھے، شائد اب خیموں میں بچے اور بزرگ آنے والے سرد موسم کا مقابلہ کرسکے۔
مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کو سوموار تک 4 دن کا ڈیڈ لائن دیدیا، اگر سوموار تک ان کے تباہ شدہ گھروں کے نقصانات کا تعین لگانے کیلئے سروے شروع نہ ہوا، تو آئندہ کے پولیو مہم سے مکمل بائکاٹ کرینگے۔ اور اپنے بال بچوں کیساتھ میرانشاہ پریس کلب کے سامنے مستقل احتجاجی دهرنا دینگے۔
Load/Hide Comments