کرم میں چہلم کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد

پاراچنار دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پاراچنار شہر اور ضلع کرم کے تمام علاقوں میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں حساس مقامات پر پولیس اور فورسز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں اور افغان سرحد کو بھی دو روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پاراچنار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ محرم الحرام کی طرح چہلم کے تمام ماتمی مجالس کا انعقاد بھی مذہبی جوش و جذبے اور پر امن طریقے سے ہوسکے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ چہلم کیلئے باقاعدہ سیکورٹی پلین بنایا گیا ہے جس پر عمل کیا جارہا ہے اور پاراچنار، سمیر اور علیزئی میں مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تمام حساس مقامات پر سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں بارہ سو پولیس اہلکار اور ایف سی کے ساتھ ایلیٹ فورس کے اہلکار سیکورٹی خدمات انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں