وزیرستان پریمیئر لیگ کرکٹ مقابلے اختتام پذیر، ہنسی فائیٹرز درپہ خیل نے فائنل میچ کا ایوارڈ اپنے نام کردیا

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میران شاہ میں پاک فوج کے تعاؤن سے یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں وزیرستان پریمیئر لیگ کرکٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، فائنل میچ ہنسی فائیٹرز کلب درپہ خیل اور مینیجر کرکٹ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ہنسی کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ کی ٹرافی اپنے نام کردیا،
وزیرستان میں ہارٹ بال سے کھیلے جانے والے کرکٹ کے اس مقابلے میں 17 ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں بنوں سے 5 ٹیمیں شامل تھیں، جبکہ باقی 12 ٹیمیں شمالی وزیرستان کے مقامی تھے،
کرکٹ کے اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں اور فائنل کپ جیتنے والے ٹیموں کو میچ کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر اسلم ناصر بٹر اور کمانڈنٹ ٹوچی سکاؤٹس کرنل ضرار بلوچ اے سی میرانشاہ عدنان ابرار نے کهلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے. پاک آرمی کی جانب سے فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم کو 2 لاکھ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم کو ایک لاکھ روپے کے چیکس سے نوازا گیا۔
اس موقع پر موجود شمالی وزیرستان کے سپورٹس آفیسر شیراز خان نے میڈیا کو بتایا، کہ یونس خان سپورٹس کمپلیکس پاک فوج نے وزیرستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے تحفے میں دی ہے، جو کھیلوں کی تمام ضروریات سے مالا مال ہے، اگر وزیرستان میں کھیلوں کی ایسی سرگرمیاں جاری ہونے کے ساتھ ساتھ ایسی حوصلہ افزائی دی گئی، تو آئندہ دو سالوں تک ہم وطن عزیز کو قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کیلئے بہترین کھلاڑی فراہم کردینگے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا، کہ شمالی وززیرستان میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرسکینگے۔

اس کی ویڈیو بھی : یہاں ملاحظہ کرسکتے ہیں 

اپنا تبصرہ بھیجیں