پاک فوج کے زیر اہتمام پر امن پاکستان کے عنوان سے امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، ضلع بھر سے علماء و قبائلی عمائدین نے شرکت کی

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج 73 بریگیڈ کے زیر اہتمام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس ، کرنل محمد جاوید الیاس علمائے کرام ، قبائلی عمائدین سمیت مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ یوسف حسین ، علامہ الطاف حسین ، حاجی سلیم خان ، حاجی سردار حسین اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں بیرونی اشاروں پر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں مگر اللہ کے کرم سے وہ اپنے اس مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ضلع کرم میں تمام مکاتب فکر کے مابین مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے انہوں نے حکومت سے ان عناصر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث ضلع کرم اور دیگر قبائلی اضلاع میں امن قائم ہوچکا ہے اور انشاء اللہ کسی بھی صورت ضلع کرم کے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے اور امن خراب کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں