کے پی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام کرم کے سرکاری افسران کے لئے جی پی پی کے تعاؤن سے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں سرکاری افسران کے لئے منعقدہ تین روز ورکشاپ میں ضلع کرم کے ڈی سی آفس ، محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم ، محکمہ بلدیات ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، محکمہ زراعت، محکمہ ماہی پروری ، محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ اور محکمہ سپورٹس کے چالیس سے زائد افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ورکشاپ کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی محکموں اور اداروں میں خریداروں سے متعلق افسران کا استعداد کار بڑھانے خدمات کے حصول ٹھیکوں کے اجراء میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کی عملداری کو یقینی بنانا ہے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی انہوں نے کیپرا کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ اس قسم ورکشاپس کے انعقاد سے سرکاری خریداریوں میں شفافیت اور قواعد کی پاسداری ممکن ہوسکے گی کیپرا کے ڈائریکٹر کپیسیٹی بلڈنگ محمد قاسم خان نے کیپرا ایکٹ اور رولز کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا ورکشاپ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد اور ڈائریکٹر کیپرا قاسم خان نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں