پاراچنار( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر کرم کے سربراہی میں گورنر کاٹیج پاراچنار میں مسئلہ بالش کے حل کیلیے ضلع کرم کے مشران کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا میں ضلعی انتظامیہ کرم کے آفسران سمیت پاک آرمی، ایف سی اور ضلع کرم کے چیدہ چیدہ مشران نے شرکت ہوئے، جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پاک آرمی کے بریگیڈئر نجف عباس ڈپٹی کمشنر شاہ فہد اور قبائلی عمائیدین کا کہنا تھا کہ لڑائی جھگڑے کسی مسلے کا حل نہیں اس لئے عمائیدین مل بیٹھ کر تمام مسائیل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے نکال دیں
جرگہ میں کافی گفت و شنید کے بعد مشران نے دونوں طرف سے مسئلہ بالش کے حل کیلے بائیس بائیس فریقین سے منتخب کرلئے جو کہ بالش خیل کے شاملاتی اراضی کے مسلے کا پر امن حل نکالینگے اور اس مقصد کے لئے 22 ستمبر کو منتخب جرگہ ممبران کا صدہ یا پاراچنار میں جرگے کا سیشن منعقد کیا جائیگا۔جس میں مسئلہ بالش کو پر امن طریقے سے حل کرنے کیلیے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم زاہد یونس خٹک جرگے کا فوکل پرسن ہوگا۔ جو وقتاً فوقتاً جرگے کی مانیٹرنگ کرینگے۔ جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی وبقاء اور مسئلہ بالش خیل کے پر امن حل کیلیےخصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔
جرگے میں ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد سمیت کمانڈر 73بریگیڈ نجف عباس کمانڈنٹ کرم ملیشیاء جمیل الرحمان، لیفٹننٹ کرنل جاوید الیاس، اے سی اپر کرم عمر احمد خان، اے سی لوئر کرم زاہد یونس، اے سی سنٹرل کرم شاہد رفیق کے علاوہ سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، مولانا یوسف حسین،جلال بنگش، منصب علی بنگش کے علاوہ چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی
