جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر تالہ بند گھر کے اندر سے فورسز پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی اور مزکورہ تالہ بند گھر پر اپریشن شروع کیا، کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر سنڑئے احسان ہلاک کو ہلاک کردیا۔
اہم شدت پسند کمانڈر سنڑے احسان سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردی کے متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ سیکیورٹی زرائع کے مطابق سنڑئے احسان شکتوئی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے بعد اب جنوبی وزیرستان میں بھی شدت پسندی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ جس کے باعث عام شہری ایک بار پھر خوف کی فضا میں زندگی کے تلخ آیام گزار رہے ہیں۔
Load/Hide Comments